(یو این آئی) کپتان فاف ڈو پلیسس (111)، جے پی ڈومنی (82) اور رلی روسو کی (75) رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں اتوار کو 142
رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی
right;">
جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 361 رن کا بڑا اسکور بنایا جس کے جواب میں عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے 37.4 اوور میں 219 رن پر ڈھیر ہو گئی۔
مین آف دی میچ ڈو پلیسس نے 93 گیندوں پر دھماکہ خیز 111 رنز میں 13 چوکے لگائے۔